Show biz لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Show biz لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 27 اگست، 2020

دائود ابراہیم اور مہوش حیات گرل فرینڈ بوائے فرینڈ؟ ؟



Mehwish hayat
Mehwish hayat



دائود ابراہیم اور مہوش حیات  گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ؟؟

بھارتی میڈیا کی پھیلائی گئی اس خبر پر اداکارہ مہوش حیات نےاپنا زبردست رد عمل دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہئ بھارت کی گٹر صحافت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کے حق میں بولنے سے مجھے نہیں روک سکتی، ساتھ ہی برجستہ جواب دیا کہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ  میرا نام جوڑا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، اداکارہ مہوش حیات  کا کرارا جواب


بھارتی میڈیا نےنہ صرف  مہوش حیات کو دائود ابراہیم کی گرل فرینڈ بنا دیا،بلکہ ان کی منگنی ہونے کی خبریں بھی نشر دیں،پاکستانی اداکارہ مہوش حیات  نے بھارتی میڈیا کا یہ بے سروپا پروپیگنڈہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنا پیغام بھی دیا۔ سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹوئیٹر پرمہوش حیات نے اپنے جواب میں کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے  مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی ان گھٹیا الزامات  کا حوالہ دینا چاہتی ہوں، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں، میں اس معاملے پر بس اتنا کہنا چاہتی ہوں  کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے  خاموش نہیں کراسکتی۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مظالم کیے جا رہے ہیں اور  کشمیریوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

br />


تاریخ میں  ان اندھیرے، درد ناک  اور اذیت ناک 365 دنوں  اور اُن مظالم کو کبھی بھی بھلایا نہیں جائے گا اس سلسلے میں بالی ووڈ کے اداکاروں ، اداکارائوں اور مکمل انڈسٹری کی طرف سے سامنے آنے والی منافقانہ خاموشی پر بھی آواز اٹھاتی رہوں گی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ازراہِ مذاق یہ بھی کہہ ڈالا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جوڑا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ واضح رہے کہ رہے کہ بھارتی خبر رساں ایجنسی  نے معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں یہ افواہ پھیلائی ہے کہ مہوش حیات انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گرل فرینڈ ہے اور داؤد ابراہیم اور مہوش حیات منگنی بھی کر چکےہیں۔

Mehwish hayat
Mehwish hayat

 مہوش حیات جوکہ پاکستان کی بہت سی  ہٹ فلموں میں اداکاری  کرچکی ہیں اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے  بھی  نوازا گیا ہے،  مزید اس حکومت کی مہوش حیات پر  نوازشوں میں ان کو عورتوں کے حقوق کی سفیر مقرر کرنا بھی ہے۔

منگل، 18 اگست، 2020

بھارتی فلم اسٹار عامرخان اور ترک خاتون اول کی ملاقات پر بھارتی شہری سیخ پاہو گئے۔


Amir khan in turkey
Amir khan in turkey





بالی وڈ سٹار  اور اداکار عامر خان اپنی نئی  فلم ’لال سنگھ
چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے  ترک دارلحکومت استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ اور ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کی ہے۔
  اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی فلمسٹار  عامر خان ایک بار پھر  شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ترکی میں موجود بالی وڈ اسٹار عامر خان  کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات کی  وائرل  ہونے والی تصاویر نے بھارتی شہریوں کوآگ بگولہ کر دیا ہے۔ فلمسٹار  عامر خان نے استبول میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کی جس کی تصاویر  پر ترک خاتون اول نے ایک ٹوئیٹ کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ تصاویر اور ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


 تصاویر سامنے آتے ہی  شدت پسند بھارتیوں نے ایک بار پھر مسلمان بھارتی اداکارعامر خان کو مذہبی تعصب کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا لیا۔

تنگ نظر سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو اس ملاقات کی بنا پروطن دشمن قرار دے رہے ہیں۔ انتہا پسند بھارتیوں کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک  بھارت کے خلاف سازش کا حصہ بن رہے ہیں ۔
عامر خان اس سے پہلے بھی بھارت میں مذہبی انتہا پسندوں کے نشانے پر رہے ہیں اور اپنی اسلام دوست سوچ کے ہاتھوں مشکلات کا شکار رہے۔ کچھ سال پہلے اپنی فلم پی-کے کی وجہ سے عامر خان بہت زیادہ تنقید کا نشانہ رہے ہیں ۔
یاد رہے بھارت پہلے ہی پاکستان اور ترکی کی بڑھتی ہوئی دوستی سے بو کھلایا ہوا ہے اور حال ہی میں ترکی کے پاکستان کے نئے نقشے کی حمایت کرنے پر ترکی کو پاکستان کا قریبی دوست اور بھارت کا دشمن نمبر 2 قرار دے دیا ہے ۔بھارتی حکومت اور عوام کی تنگ نظری کی کوئی انتہا نہیں،  ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملے کو بھی سیاسی رنگ دے کر پروپیگنڈا کرنا بھارت کا وطیرہ رہا ہے ۔
Amir khan in turkey
Amir khan in turkey

زیر نظر تصاویر ٹویٹر سے لی گئی ہیں اور ترک خاتون اول امینہ اردوان کی ٹویٹ بھی آپکو دکھائی جا رہی ہے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگوں نے اس کو لائیک اور ری ٹویٹ کیا ہے ۔اس ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر آتے ہی یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں ۔
ایک طرف شدت پسند اور انتہائی نقطہ نظر رکھنے والے بھارتی شہری ہیں جو ایک ذاتی ملاقات کو بھی وطن دشمنی اور سازش کہہ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی روشن خیال لوگ بھی اس وطن کے باسی ہیں جو اس پروپیگنڈا کو ناحق اور بے معنی کہتے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے اور کسی ملک کا روشن چہرہ پیش کرتے ہیں ۔

پیر، 10 اگست، 2020

بلال سعید اور صبا قمر نے مسجد کی بے حرمتی پر معافی مانگ لی

Bilal saeed
Bilal saeed
بلال سعید کی اپ کمنگ میوزک وڈیو ریلیز سے پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
چند دن پہلے عید کے موقع پر گلوکار بلال سعید اور صبا قمر نے "قبول ہے " کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک مسجد کے پس منظر والی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں ۔
کچھ روز پہلے البم کا وڈیو ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کا نشانہ بن گیا ۔اور لوگوں کا ردعمل سامنے آیا ۔
مسجد وزیر خان کے صحن میں ہونے والی شوٹنگ پر عوام نے شدید ناپسندیدگی اور غصے کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مسجد کا تقدس پامال کیا گیا ہے ۔ایک مسجد جیسی مقدس عبادت گاہ کو ڈانس اور میوزک وڈیو کی شوٹنگ کے لیے استعمال کرنا مسجد کی بے حرمتی ہے۔


مسجد کی بےحرمتی کرنے پر اداکارہ صبا قمراور گلوکاربلال سعید کیخلاف انداراج مقدمہ کی درخواستیں دی گئی ہیں ۔جن کے نتیجے میں محکمہ اوقاف کے منیجر کو  معطل کر دیا گیا،سیکرٹری محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کی تحقیق شروع کر دی گئی ہے اور 3 دن کے اندر رپورٹ سامنے آجائے گی  ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نےایک نجی کمپنی کوتیس ہزار روپے معاوضے کے بدلے  مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دی تھی. ساتھ ہی ساتھ شوٹنگ کی شرائط میں مسجد کا تقدس پامال نہ کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔ لیکن پھر بھی رقص کی ویڈیوز ریلیز ہونے کے سبب منتظمین محکمہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ،تحقیقات کے پہلے مرحلے میں ہی اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے مینجر اشتیاق احمد کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی چارج مینجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے حوالے کیا گیاہے۔

 لاہور کے تین مختلف تھانوں میں اداکارہ  صبا قمر اور گلوکار  بلال سعید کے خلاف مسجد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ  درج کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں ۔  پہلی درخواست تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف نامی شہری نے درج کرائی،  دوسری درخواست تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تیسری درخواست  تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے جمع کرائی،اور ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

اس سب کے جواب میں نامزد اداکارہ اور گلوکار کا موقف سامنے آیا ہے۔گلوکار بلال سعید کا کہنا ہے کہ میں  قسم کھا کر کہتا ہوں، ہم نے نہ مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، فوٹو شوٹ کے لیے صباء نے اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ ریکارڈ کی،لیکن عوام کی ناراضگی اور غصہ دیکھتے ہوئے ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، اس غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں، زندگی میں دوبارہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں ایک نکاح کا سین شوٹ کیا تھا،جس کی وجہ سے بہت بڑی غلط فہمی نے جنم لیا اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔

مزید بلال سعید نے کہا کہ ہمارے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ہم مسجد میں ڈانس کررہے تھے، وہاں میوزک پلے کیا یعنی گاناچلایا،  ہم نےمسجد کے تقدس کوپامال کیا ہے، الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں اور میری تربیت  ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے ، میں مسجد کا تقدس پامال  کرنے کا اپنے وہم وگمان میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ میں اللہ تعالی  کوحاضر ناظر جانتے ہوئے قسم کھاتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں میوزک پلے نہیں کیا، اور مسجد میں ڈانس بھی نہیں کیا، اس امر  کی گواہی وہاں پر موجود مسجد انتظامیہ بھی دے سکتی ہے۔اس سے پہلے بھی مساجد میں فلموں اور ڈراموں کے سین شوٹ کیے جاتے رہے ہیں ۔میرے اور صبا کے ایک ایکٹنگ کلپ کی وجہ سے غلط فہمی نے جنم لیا ہے ہمارا مقصد محض ایک جوڑے کی نکاح کے بعد خوشی کے تاثرات کا اظہار دکھانا تھا۔
بہر حال ہم ساری عوام سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور مستقبل میں ایسی کسی بھی متنازعہ صورت حال سے گریز کا عہد کرتے ہیں ۔

اتوار، 2 اگست، 2020

صبا قمر کا بلال سعید کو "قبول ہے"۔

Saba qamar bilal saeed
Saba qamar bilal saeed
گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی اور گلوکار بلال سعید کی ایک ذو معنی تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن دیا "قبول ہے"۔
 اس تصویر کے سامنے آتے ہی مداحوں میں کھل بلی مچ گئی اور کمنٹس میں شادی مبارک کا شور مچ گیا۔سب نے یہی اندازہ لگایا کہ صبا قمر زمان اور بلال سعید نے شادی کر لی ہے ، ویسے تصویر میں نظر بھی کچھ ایسا ہی آرہا ہے ۔
ایک مسجد کے سامنے روایتی لباس میں ملبوس صبا قمر زمان کے ہاتھ بلال سعید نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھے ہیں اور سونے پہ سہاگہ کیپشن قبول ہے ۔
بہت سنسنی پھیلانے کے بعد آخر صبا قمر نے معنی خیز خاموشی توڑی اور وضاحت کی کہ تصویر میں نظر آنے والا منظر اصل میں محض ایک میوزک وڈیو کا حصہ ہے اور "قبول ہے"اسی میوزک وڈیو کا کیپشن ہے  جس کی ڈائریکٹر بھی وہ خود ہیں۔
واضح رہے بلال سعید شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

ہفتہ، 18 جولائی، 2020

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے رومینٹک تعلق پر عاصم اظہر کا کیا کہنا ہے؟

کچھ عرصے سے لولی ووڈ میں لو برڈز نظر آنے والے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سبھی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ان دونوں کو ہر جگہ ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے چاہے وہ کوئی سیٹ ہو نجی و گھریلو تقریب یا فیشن شو ۔یہاں تک کہ دونوں فارن ٹورز کرتے بھی نظر آئے انہی ٹورز میں سے ترکی کے ٹور کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ سینسیشن بنی رہی ہیں اور اس کے بعد دونوں سٹارز کے مداحوں کو یقین ہو گیا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں ۔ مداحوں کو دونوں کی منگنی یا شادی کی خبر کا شدت سے انتظار تھا۔
مگر عاصم اظہر سمیت سب کو مایوسی کا سامنا تب کرنا پڑا جب اچانک ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو فرینڈ زون کر دیا ۔ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ میں اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے تھے بلکہ ہم بہت اچھے دوست ہیں ،میرا اور عاصم کا رشتہ کسی کی بھی سمجھ سے باہر ہے ۔جوابا عاصم اظہر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے جو آج 6 دن بعد ٹوٹی اور ایک لمبے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا پچھلے ایک ہفتے سے ان کا گانا میمز کی وجہ سے ہی سہی مگر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے اور صرف 10 دن میں 5 ملین سے زیادہ بار سرچ کیا گیا ہے۔ مزید عاصم نے کہا کہ میمز کے مذاق کو میں نے بہت انجوائے کیا مگر کبھی کبھی میمز کا مذاق حد پار کر جاتا ہے "تو خیال کیا کرو" ۔
ہانیہ عامر کے معاملے پر عاصم نے ہانیہ کی بات کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہانیہ نے کہا ہم دونوں کے بیچ جو رشتہ ہے وہ کسی کی سمجھ میں نہیں آنے والا، یہ میرے لیے کسی لیبل سے زیادہ ہے، لہذا آرام سے بیٹھو ہر جگہ محلے کی پھوپھی بننے کی ضرورت نہیں ۔ عاصم کا کہنا ہے ہانیہ سب سے خوبصورت اور مہربان انسان ہیں ،میں ہمیشہ ان کے لیے دستیاب ہوں کیونکہ ہانیہ نے مجھ پر اپنی شخصیت کی گہری چھاپ چھوڑی ہے اور ہانیہ نے ہی مجھے پیار کرنا اور دینا سکھایا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں یہ میرے لیے کسی لیبل سے ہٹ کر ہے۔

جمعہ، 17 جولائی، 2020

سارہ خان کی شادی پر سابقہ منگیتر آغا علی کا ردعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آجکل بڑی تیزی سے رشتے بنتے اور ٹوٹتے نظر آرہے ہیں ۔تازہ ترین خبر اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کی ہے۔ کل بروز جمعرات اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔چٹ منگنی پٹ شادی کے مصداق پرسوں ہی دونوں کی منگنی ہوئ تھی اور اگلے دن شادی ۔
اس سے قبل اداکارہ سارہ خان آغا علی کی منگیتر رہی ہیں ، یہ منگنی کافی عرصہ برقرار رہی اور حال ہی میں آغا علی اور سارہ خان کی منگنی ٹوٹ گئ تھی ۔میڈیا میں اس منگنی کے ٹوٹنے کی وجہ اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کا افیئر مشہور ہوا جسے کچھ دن پہلے ہی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی نے سچ ثابت کر دیا ۔
کل سارہ خان کی شادی پر ان کے سابقہ منگیتر آغا علی منظر عام پر آئے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سارہ خان کی شادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے لیے  آئندہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کی دعا کی۔
اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر اپنی شادی کے موقع پر کافی خوش نظر آئے اور سارہ خان نے فورا ہی انسٹا گرام پر اپنا سر نیم اپڈیٹ کر دیا ہے اور اب وہ سارہ خان کے بجا ئے سارہ فلک ہو گئ ہیں۔ دعا ہے کہ یہ جوڑی خوش و خرم اور سلامت رہے۔