اس سے قبل اداکارہ سارہ خان آغا علی کی منگیتر رہی ہیں ، یہ منگنی کافی عرصہ برقرار رہی اور حال ہی میں آغا علی اور سارہ خان کی منگنی ٹوٹ گئ تھی ۔میڈیا میں اس منگنی کے ٹوٹنے کی وجہ اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کا افیئر مشہور ہوا جسے کچھ دن پہلے ہی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی نے سچ ثابت کر دیا ۔
کل سارہ خان کی شادی پر ان کے سابقہ منگیتر آغا علی منظر عام پر آئے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سارہ خان کی شادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے لیے آئندہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کی دعا کی۔
اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر اپنی شادی کے موقع پر کافی خوش نظر آئے اور سارہ خان نے فورا ہی انسٹا گرام پر اپنا سر نیم اپڈیٹ کر دیا ہے اور اب وہ سارہ خان کے بجا ئے سارہ فلک ہو گئ ہیں۔ دعا ہے کہ یہ جوڑی خوش و خرم اور سلامت رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں