ہم ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل "پیار کے صدقے" نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ڈرامہ میں یمنہ زیدی کی معصوم اداکاری اور عمیر رانا کی مکاری نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ وشمہ کے جان دار کردار نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔عتیقہ اوڈھو جو ڈرامے میں منصورہ ،یعنی عبداللہ اور وشمہ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں تمام وسائل کے ساتھ بھی ایک روایتی، شوہر سے دب جانے والی بیوی کے روپ میں نظر آئی ہیں ۔جس سے شائقین کو بہت مایوسی ہوتی ہے ۔
جیسا کہ آپ نے دیکھا ڈرامہ اب اپنے کلائمکس اور انجام کی طرف بڑھ رہا ہے تو نظر کچھ ایسا آتا ہے دیر آئے درست آئے کے مصداق سرور کی اصلیت سے پردہ اٹھ جائے گا اور منصورہ کی آنکھوں سے اندھے اعتماد کی پٹی بھی اتر جائے گی۔
لیکن سرور جیسے شاطر انسان کو زیر کرنا آسان بالکل نہیں ہو گا۔آخر اپنے برے انجام کا ڈر تو سرور کو بھی ہو گا تو یقینا اس نے اپنے بچاءو کے لیے تیاری کر رکھی ہو گی ۔ اور کچھ نہ بھی کر سکا تو منصورہ کی کمپنی کو زبردست نقصان ضرور پہنچا کر جائے گا ۔ ہو سکتا ہے منصورہ سرور کو اپنی زندگی سے نکالنے کا فیصلہ کر لے۔
عبداللہ کے بارے میں بات کی جائے تو لگتا کچھ ایسا ہے کہ مہ جبین کے بعد اس کی شانزے سے نہیں بن پائے گی ۔دل سے محبت وہ اب بھی مہ جبین سے کرتا ہے اور جب شانزے اپنے رنگ ڈھنگ دکھائے گی تو عبداللہ مہ جبین کی طرف ہی پلٹ کر آئے گا اور شائقین کے لیے یہی ھیپی اینڈینگ
😭😎
جواب دیںحذف کریں