![]() |
Saba qamar bilal saeed |
اس تصویر کے سامنے آتے ہی مداحوں میں کھل بلی مچ گئی اور کمنٹس میں شادی مبارک کا شور مچ گیا۔سب نے یہی اندازہ لگایا کہ صبا قمر زمان اور بلال سعید نے شادی کر لی ہے ، ویسے تصویر میں نظر بھی کچھ ایسا ہی آرہا ہے ۔
ایک مسجد کے سامنے روایتی لباس میں ملبوس صبا قمر زمان کے ہاتھ بلال سعید نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھے ہیں اور سونے پہ سہاگہ کیپشن قبول ہے ۔
بہت سنسنی پھیلانے کے بعد آخر صبا قمر نے معنی خیز خاموشی توڑی اور وضاحت کی کہ تصویر میں نظر آنے والا منظر اصل میں محض ایک میوزک وڈیو کا حصہ ہے اور "قبول ہے"اسی میوزک وڈیو کا کیپشن ہے جس کی ڈائریکٹر بھی وہ خود ہیں۔
واضح رہے بلال سعید شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں