منگل، 18 اگست، 2020

بھارتی فلم اسٹار عامرخان اور ترک خاتون اول کی ملاقات پر بھارتی شہری سیخ پاہو گئے۔


Amir khan in turkey
Amir khan in turkey





بالی وڈ سٹار  اور اداکار عامر خان اپنی نئی  فلم ’لال سنگھ
چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے  ترک دارلحکومت استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ اور ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کی ہے۔
  اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی فلمسٹار  عامر خان ایک بار پھر  شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ترکی میں موجود بالی وڈ اسٹار عامر خان  کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات کی  وائرل  ہونے والی تصاویر نے بھارتی شہریوں کوآگ بگولہ کر دیا ہے۔ فلمسٹار  عامر خان نے استبول میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کی جس کی تصاویر  پر ترک خاتون اول نے ایک ٹوئیٹ کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ تصاویر اور ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


 تصاویر سامنے آتے ہی  شدت پسند بھارتیوں نے ایک بار پھر مسلمان بھارتی اداکارعامر خان کو مذہبی تعصب کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا لیا۔

تنگ نظر سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو اس ملاقات کی بنا پروطن دشمن قرار دے رہے ہیں۔ انتہا پسند بھارتیوں کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک  بھارت کے خلاف سازش کا حصہ بن رہے ہیں ۔
عامر خان اس سے پہلے بھی بھارت میں مذہبی انتہا پسندوں کے نشانے پر رہے ہیں اور اپنی اسلام دوست سوچ کے ہاتھوں مشکلات کا شکار رہے۔ کچھ سال پہلے اپنی فلم پی-کے کی وجہ سے عامر خان بہت زیادہ تنقید کا نشانہ رہے ہیں ۔
یاد رہے بھارت پہلے ہی پاکستان اور ترکی کی بڑھتی ہوئی دوستی سے بو کھلایا ہوا ہے اور حال ہی میں ترکی کے پاکستان کے نئے نقشے کی حمایت کرنے پر ترکی کو پاکستان کا قریبی دوست اور بھارت کا دشمن نمبر 2 قرار دے دیا ہے ۔بھارتی حکومت اور عوام کی تنگ نظری کی کوئی انتہا نہیں،  ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملے کو بھی سیاسی رنگ دے کر پروپیگنڈا کرنا بھارت کا وطیرہ رہا ہے ۔
Amir khan in turkey
Amir khan in turkey

زیر نظر تصاویر ٹویٹر سے لی گئی ہیں اور ترک خاتون اول امینہ اردوان کی ٹویٹ بھی آپکو دکھائی جا رہی ہے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگوں نے اس کو لائیک اور ری ٹویٹ کیا ہے ۔اس ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر آتے ہی یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں ۔
ایک طرف شدت پسند اور انتہائی نقطہ نظر رکھنے والے بھارتی شہری ہیں جو ایک ذاتی ملاقات کو بھی وطن دشمنی اور سازش کہہ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی روشن خیال لوگ بھی اس وطن کے باسی ہیں جو اس پروپیگنڈا کو ناحق اور بے معنی کہتے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے اور کسی ملک کا روشن چہرہ پیش کرتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں