![]() |
Bubonic plague |
Suji xincum اندرون منگول علاقے کے قریب
شہر میں بوبونہ طاعون کے باعث پہلی موت واقع ہوئی ہے ۔
بوبونہ طاعون کو گلٹی دار طاعون بھی کہا جاتا ہے ۔
سوجئ زنکم کا علاقہ اندرون منگول کے شہر باو تاو کے قریب ہے۔
باو تاو میونسپل اینڈ ہیلتھ کمیشن نے شہر کو سیل کرنے اور ڈس انفیکٹ کرنے کے اقدامات کیے ہیں ۔
اس وبا کے خدشے کے پیش نظر مرنے والے متاثرہ مریض کے 9 قریبی رشتہ داروں اور 26 باقی ملنے جلنے والوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں جو نیگیٹو آئے ہیں۔
مذکورہ گاوں دماو بینر صوبے کا حصہ ہے اسے وبا کے لیول-3 پر رکھا گیا ہے جو وبائی میٹر کے مطابق 4-لیول سسٹم میں انتہائی کے قریب ہے ۔
واضح رہے چائنہ میں بوبونہ طاعون کے باعث ہونے والی یہ پہلی موت ہے جبکہ رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔اس سے پہلے بوبونہ طاعون کا پہلا مریض جولائی کے مہینے میں اندرون منگول کے Bayannur علاقے سے رپورٹ ہوا تھا ۔
حالیہ مرنے والے مریض میں بوبونہ طاعون کا بیکٹیریا کیسے منتقل ہوا اس کے بارے میں ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
بوبونہ طاعون یا گلٹی دار طاعون بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور پسو کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جو متاثرہ جانوروں کے جسم سے ہو کر آئیں یا براہ راست متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے ۔
چدہویں صدی میں طاعون کی وبا سے یورپ میں 50 ملین افراد ہلاک ہوئے تھے اس مہلک اور متعدی وبا کو Black death plauge یا Black death کا نام دیا گیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب بھی ہر سال 1000 سے 2000 افراد طاعون کے مرض کا شکار ہوتے ہیں لیکن میڈیکل سائنس کی جدید تحقیق اور اینٹی بائیوٹک ادوایات کی فراہمی کے باعث اب جان لیوا وبا کی شکل اختیار نہیں کر پاتا۔
چین حال ہی میں وبائی مرض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا اور وہاں سے یہ وبا پوری دنیا میں پھیلی ۔اب کسی نئی وبا کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
وبا کسی بھی ملک یا خطے کے لیے نہ صرف جانی نقصان کی وجہ بنتی ہے بلکہ معاشی طور پر بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔موجودہ صورت حال میں ساری دنیا کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ، سرحدیں بند کرنی پڑی جس سے آمدورفت منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی تعطل کا شکار ہو ئی اور مالی بحران پیدا ہوا۔ زیادہ تر وبا کی شکل وہی امراض اختیار کرتے ہیں جو متعدی ہوں اور ایک سے دوسرے انسان یا جاندار میں پھیلتے ہوں ۔ طاعون بھی چھوت کی بیماری ہے اور متاثرہ انسان کے ساتھ رہنے یا چھونے سے پھیل جاتی ہے ۔اس میں آئسولیشن ناگزیر ہوتی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں