![]() |
Maryam nawaz |
مریم نواز پارٹی کارکنان کے قافلے کے ہمراہ جاتی امراء سے نیب آفس روانہ ہوئیں۔نیب نے 11 اگست کو مریم نواز کو جاتی امراء اراضی کی خریدوفروخت کی تمام دستاویزات اور تفصیلات کے ساتھ طلب کررکھا تھا ،نیب نے مریم نواز سے تفشیش کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے، نیب تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر مریم نواز کو گرفتار کر سکتا ہے یا دوبارہ نیب دفتر طلب کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج 11 اگست بروز منگل نیب کی طلبی پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز آج صبح کارکنان کے ہمراہ نیب آفس روانہ ہوگئی ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ ن لیگی کارکنان کا ایک بڑا قافلہ بھی روانہ ہوا ہے ۔ نیب دفتر کے باہر بھی ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بھاری تعداد جمع ہوگئی ہے۔ نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے،تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
نیب آفس کے سامنے پولیس نے بیرئیر (رکاوٹیں) لگا دیے ہیں۔ اس سے پہلے بھی نیب کی طرف سے اراضی کی خریدوفروخت کے بارے میں مریم نواز کی طلبی کا نوٹس اور سوالنامہ جاتی امراء ارسال کیا گیا تھا۔ اس سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ جاتی امرا کی 1440 کنال اراضی کی خریدوفروخت اور دیگر تفصیلات سے نیب کو آگاہ کیا جائے۔ زمین جب خریدی گئی تومریم نواز کے ذرائع آمدنی کیا تھے؟ زمین کی خرید کس طریقے سے کی گئی تھی؟ زمین کا ٹیکس ادا کیا گیا ہے؟ زمین زرعی استعمال یا کمرشل استعمال میں رہی ہے ؟
میڈیا ذرائع کے مطابق مریم نوازپر رائے ونڈ میں وسیع اراضی انتہائی سستے داموں اور ماورائے قانون خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان نے 2013 میں 3568 کنال اراضی خلاف قانون خریدی اور سب سے زیادہ1936 کنال زمین نواز شریف اورشہباز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل کی گئی ۔
مزید یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے نام الگ الگ ،12 ،12ایکڑ زمین منتقل کی گئی اور زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا تھا جبکہ 2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ساتھ مل کر لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا تھا جس کے تحت شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دے دیا گیا تھا جس کا مقصد شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنا تھا ۔
دیگر بہت سے مقدمات کے ساتھ شریف خاندان کے اوپر جاتی امراو اراضی کرپشن کیس ایک اہم مقدمہ ہے ، جس کے سلسلے میں آج مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئی ہیں ۔دیکھنا یہ ہے کہ مریم نواز نیب کو ان الزامات کے بارے میں مطمئن کر پاتی ہیں یا نہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں