منگل، 21 جولائی، 2020

سکول کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان

Add caption
 بچوں اور والدین کے لیے بڑی خبر۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ھدایت اللہ خان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جائیں گے ۔
ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے مارچ میں وبا کے پیش نظر بند کر دیے گئے تھے۔جہاں یہ اقدام بچوں کی صحت وسلامتی کے لیے بے حد ضروری تھا وہیں یہ بچوں کے تعلیمی سال کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے ۔ پرائیویٹ سکولز مالکان اور ایسوسیشنز عیدالفطر کے بعد سے سکول واپس کھولنے کے درپے ہیں جبکہ حکومت ان کے اس مطالبے کو ماننے سے قطعی انکاری ہے ۔آج پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ھدایت اللہ خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے ہر صورت 15 اگست سے کھول دیے جائیں گے اور اگر اب حکومت نے ہمارے اس اقدام کی مخالفت کی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور حکومت کے خلاف تحریک بھی چلائیں گے۔دوسری طرف حکومت اس فیصلے کو ماننے کے لیے قطعی تیار نہیں ۔حکومتی موقف ہے کہ ملک بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے اس سے پہلے کسی کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے ۔ تاہم فنی تعلیمی ادارے اور مدارس مکمل ایس او پیز کے ساتھ اگست کے دوسرے ہفتے سے امتحانات کا انعقاد کر سکتے ہیں ۔جبکہ یونیورسٹیز کو محدود تعداد کے ساتھ ری اوپننگ کی اجازت ہو گی اور صرف 30% طلباء کو ہاسٹل میں رکھنے کی اجازت ہو گی ۔
وفاقی وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ  اگر حالات سازگار نہ ہوئے تو ستمبر میں  بھی سکولز کو نہیں کھولا جائے گا ۔

1 تبصرہ: