![]() |
University exam |
امتحانات میں اپیئر ہونے کے لیے طلباء کو لاگ ان آئی ڈی دی جائے گی جس کا اجراء 24 جولائی تک ہو گا۔ طلباء valid email address پر لاگ ان آئی ڈی حاصل کر سکیں گے ۔
امتحانات کا انعقاد 5 اگست سے لیکر 20 اگست تک ہو گا۔
یہ شیڈول یونیورسٹی آف پنجاب کے لیے ہے۔جبکہ ملک بھر میں باقی یونیورسٹیز بھی جلد ہی اپنے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیں گی۔
امکان یہی ہے کہ سب یونیورسٹیز امتحانات آن لائن ہی لیں گی کیونکہ محدود وسائل کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکتا۔
پاکستان میں تعلیمی ادارے پہلے ہی وسائل کی کمی کا شکار ہیں اس لیے ابھی تک تعلیی ادارے کھولنے کا کوئی انتظام نہیں کیا جا سکا۔وگرنہ ترقی یافتہ ممالک میں وبا سے بچاو کے مکمل انتظامات کے ساتھ تعلیمی ادارے اپنی سر گر میاں شروع کر چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ سیکینڈری اور ہائیر سیکینڈری لیول سکولز دوران امتحان بند ہو گئے تھے جس کی وجہ سے امتحانات التواء کا شکار ہوئے اور بالآخر امتحان کینسل کر دیے گئے اور بچوں کو بغیر امتحان کے کچھ شرائط پر پروموٹ کر دیا گیا ہے ۔
نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا کیونکہ صورت حال غیر یقینی ہے اور دورانیہ کا کوئی اندازہ نہیں ۔
فی الوقت ستمبر کے درمیان سے سکول کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے مگر یہ بھی صورت حال پر منحصر ہے ۔ اس شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ نے سمارٹ سلیبس ترتیب دیا ہے جس میں لازمی اور سائنس کے مضامین کو فوقیت دی گئی ہے اور اہم موضوعات پر مشتمل شارٹ کورس تیار کیا ہے ۔ جو 6 ماہ کے دورانیے میں کور کیا جا سکے۔
Sopurb
جواب دیںحذف کریں