پیر، 20 جولائی، 2020

عید سے 3 روز پہلے ہو گا پھر سے لاک ڈاون،مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند


خواتین کے لیے بری خبر، جلدی سے عید کی شاپنگ کر لیں مکمل کیونکہ پنجاب حکومت نے عید سے 3 دن پہلے مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند کرانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
ذرائع کے مصابق پنجاب حکومت نے عید سے 3 دن قبل بازار اور شاپنگ مالز کو ممکنہ رش اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے پیش نظر بند کرانے کی تجویز مرکزی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ ماہرین صحت نے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ ن لیگی راہنماؤں نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی ہے ۔
 صدر مسلم لیگ ن لاہور علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں ۔وبا سے متعلق حکومتی کنفیوز پالیسی نے پہلے ہی عوام اور تاجروں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اگر بازار اور تجارتی مراکز کھلے رہیں تو کوئی حرج بھی نہیں ۔
لیگی رہنما خواجہ سلیمان رفیق کا کہنا ہے کہ آئے دن حکومت کے بدلتے فیصلوں نے تاجروں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ MNA علی پرویز ملک نے تجویز دی کہ حکومت کو ایس او پیز کی روشنی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا چاہیے اور کاروبار مکمل بند نہ کرائے جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں