بدھ، 5 اگست، 2020

برج خلیفہ پر لبنانی پرچم

Burj khalifa lebnon flag
Burj khalifa lebnon flag
منگل کے روز لبنان کے دارلحکومت بیروت میں شدید دھماکے ہوئے جن سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ لبنانی وزارت کے مطابق بیروت میں بندرگاہ پر موجود آتشگیر مادہ کی رسد کرنے والے بحری جہاز میں دھماکہ ہوا جس سے شہر لرز اٹھا ابھی پہلے دھماکے کی سمجھ بھی نہیں آئی تھی کہ دریں اثناں شہر میں دوسرا بڑا دھماکہ ہو گیا اور قیامت برپا ہو گئی دیکھتے ہی دیکھتے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں ، دھماکے کی شدت میلوں دور کے علاقوں میں بھی محسوس ہوئی۔ 240 کلو میٹر دور سائپرس جزیرے کے لوگوں نے سمجھا شاید زلزلہ ہے ۔ 
سیکیورٹی چیف نے بیان دیا ہے کہ بیروت میں اسلحے کے گودام میں جہاں سالوں سے اسلحہ رکھا تھا، دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے مقام سے 2 کلو میٹر تک کے علاقے میں انسانی اعضاء پھیل گئے تھے ۔ 
لبنان بھر میں خوف وسراسیمگی پھیلی ہے ۔ اس قدر بڑے پیمانے پر تباہی سے عوام خوفزدہ ہیں دارالحکومت میں تمام ہسپتال زخمیوں اور شہداء سے بھر چکے ہیں ۔ ایک ہزار کے قریب شہادتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں ۔زخمیوں میں سے بھی کچھ کی حالت تشویشناک ہے لہذا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

لبنانی حکومت نے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور  عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات کی درخواست کی ہے ۔ 

بین الاقوامی سطح پر بھی اس سانحے پر غم کی لہر دوڑ گئی ہے  ۔اس سانحے کو ہیرو شیما اور ناگاساکی کے ایٹمی حملوں جیسا تباہ کن کہا جا رہا ہے ۔
لبنانی حکومت اور عوام سے اس دکھ کے موقع پر یکجہتی کے اظہار کے لیے برج خلیفہ پر لبنانی پرچم کے رنگوں سے لبنانی پرچم کا ڈیزائن بنایا گیا ہے ۔ برج خلیفہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہم نے اپنے دکھی لبنانی بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا ہے ۔ اللہ ان کی مدد فرمائیں آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں