مگر عاصم اظہر سمیت سب کو مایوسی کا سامنا تب کرنا پڑا جب اچانک ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو فرینڈ زون کر دیا ۔ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ میں اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے تھے بلکہ ہم بہت اچھے دوست ہیں ،میرا اور عاصم کا رشتہ کسی کی بھی سمجھ سے باہر ہے ۔جوابا عاصم اظہر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے جو آج 6 دن بعد ٹوٹی اور ایک لمبے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا پچھلے ایک ہفتے سے ان کا گانا میمز کی وجہ سے ہی سہی مگر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے اور صرف 10 دن میں 5 ملین سے زیادہ بار سرچ کیا گیا ہے۔ مزید عاصم نے کہا کہ میمز کے مذاق کو میں نے بہت انجوائے کیا مگر کبھی کبھی میمز کا مذاق حد پار کر جاتا ہے "تو خیال کیا کرو" ۔
ہانیہ عامر کے معاملے پر عاصم نے ہانیہ کی بات کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہانیہ نے کہا ہم دونوں کے بیچ جو رشتہ ہے وہ کسی کی سمجھ میں نہیں آنے والا، یہ میرے لیے کسی لیبل سے زیادہ ہے، لہذا آرام سے بیٹھو ہر جگہ محلے کی پھوپھی بننے کی ضرورت نہیں ۔ عاصم کا کہنا ہے ہانیہ سب سے خوبصورت اور مہربان انسان ہیں ،میں ہمیشہ ان کے لیے دستیاب ہوں کیونکہ ہانیہ نے مجھ پر اپنی شخصیت کی گہری چھاپ چھوڑی ہے اور ہانیہ نے ہی مجھے پیار کرنا اور دینا سکھایا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں یہ میرے لیے کسی لیبل سے ہٹ کر ہے۔
👍😊
جواب دیںحذف کریں👍😊
جواب دیںحذف کریں