طواف کےلیے بیت الحرام کے صحن میں مختلف رنگوں سے علامتیں بنا دی گئی ہیں۔
عبد الفتاح مشاط نائب وزیر حج وعمرہ نے حج کے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طواف وسعی کے دوران حجاج کرام کے لیے سماجی فاصلہ بر قرار رکھنا ان اقدامات کے ذریعے ممکن ہو گاان تفصیلات سے وزیر عبدالفتاح مشاط نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا ۔
مزید تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو گروپس میں منقسم کیا جائے گا اور ہر گروپ کو ایک خاص رنگ الاٹ کیا جائے گا اور حجاج کا گروپ اپنے مخصوص رنگ کے دائرے کی پابندی کرتے ہوئے ارکان حج کی تکمیل کرے گا ۔ جیسا کہ درخواستوں کی وصولی کے عمل کے دوران بھی ا سکریننگ کا خیال رکھا گیا تھا تو یہ امر بھی تسلی بخش ہے کہ حجاج میں کوئی مریض نہیں لیکن وبائی مرض ہونے کی وجہ سے دوران حج بھی احتیاط لازم ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے اسی لیے پہلے سے کیے گئے انتظامات میں ایس او پیز کے حوالے سے مزید تدابیر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں